latest newsWorld

امریکی مڈٹرم انتخابات، متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

واشنگٹن: امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد امریکی امیدوار ریاستی اسمبلیوں اور سینیٹ کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا کی ریاستی سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 2 سے ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح رکن منتخب ہوگئیں، جبکہ کنیکٹیکٹ کے سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے سعود انور دوبارہ کامیاب ہوگئے۔

ٹیکساس میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے ریاستی اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 92 سے 67 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوبارہ کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح سلیمان لالانی بھی ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 سے 67 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب جارجیا کے ڈسٹرکٹ 105 سے پاکستانی نژاد امریکی امیدوار فاروق مغل نے 60.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے ریاستی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button