Businesslatest news

پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزیر پیٹرولیم ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع تھا، تاہم حکومت کے بروقت فیصلے کے باعث یہ اضافہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا ہے، حکومت ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح سکیورٹی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button