eventslatest news
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے دیگر حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران، جن میں جنرلز اور کرنلز بھی شامل تھے، کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سینئر افسران نے شرکت کی اور باہمی احترام، پیشہ ورانہ تعلقات اور پاک فوج کی روایات کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شرکا نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور ماضی کی یادیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیں۔



عشائیے کے دوران ادارہ جاتی خدمات اور قومی امور سمیت مختلف موضوعات پر بامقصد گفتگو ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس اجتماع کے انعقاد کو سراہتے ہوئے باہمی رابطوں اور تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



