latest newsPoliticsWorld
ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضے سے روکنے کا عزم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور وسط مدتی انتخابات کے نتائج توقعات سے کہیں بہتر ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ مشی گن کے امیدوار عبدل السید جیسے سیاست دانوں کو اسرائیل کا معاملہ اٹھا کر اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رائٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح کے قریب ہے۔ سروے میں 46 فیصد رجسٹرڈ ووٹروں نے کہا کہ وہ کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیں گے، جبکہ 38 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کا اظہار کیا۔



