latest newsPakistan
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کی صبح مختلف شہروں کا درجہ حرارت بھی جاری کیا، جس کے مطابق اسلام آباد میں 13، لاہور میں 19، کراچی میں 25، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 10، گلگت میں 6، مری میں 7 اور مظفرآباد میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



