column and articlelatest news

خواتین، ملکی ترقی اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب

ڈاکٹر وقار علی گل

ملکی ترقی میں خواتین کے کردارکی نفی نہیں کی جاسکتی۔ صنف نازک مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ ان کی یہ کوشش نہ صرف سراہی جانی چاہئے بلکہ انہیں اپنا مثبت اورتعمیری کردارادارکرنے کے مواقع بھی فراہم کئے جانے چاہئیں۔ ہمارے دیہات میں لائیوسٹاک سیکٹر اورخواتین معاشی ترقی کے دواہم ستون مانے جاتے ہیں۔ دیہی مرغبانی سے لے کر مویشیوں کو چارہ ڈالنے،دودھ دوہنے اوربھیڑ بکریوں کو چرانے تک ہماری جفاکش خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہوتی ہیں۔ بعض اوقات کھیتی باڑی جیسی کٹھن مشقت میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

​محکمہ لائیوسٹاک جہاں دیہی سماج کی معاشی ترقی میں اپنااہم کرداراداکررہاہے وہاں معاشرے میں موجود باہمت خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی تاریخ گواہ ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت باعث انہیں اہم ایگزیکٹو پوسٹس پر تعینات کیاگیا۔ آج بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ڈویژنل ڈائریکٹر جیسی چند اہم پوسٹس پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی ایماندار خواتین افسران ہی تعینات ہیں۔ محکمہ میں ریجنل ڈائریکٹر اورڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹس تک خواتین کے زیرتصرف رہی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں میڈیا فوکل پرسنز کے طور پر بھی خواتین کوبھرپورنمائندگی فراہم کی گئی۔ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں قائم شدہ میڈیا فوکل ٹیمز میں خواتین کو مساوی مواقع دیئے گئے۔ ماضی میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کے دوران بھی اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا کہ خواتین کو معاشی خود انحصاری کی جانب گامزن رکھنا ہے۔ موجودہ وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے دور میں معذور دیہی خواتین کو جھوٹیاں اور ویہٹریاں دے کر معاشرے میں فخر سے سر اٹھا کر جینے کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔بذریعہ شوشل پروٹیکشن اتھارٹی کیا جانے والا یہ قابل ستائش عمل آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کئے، محکمہ لائیو سٹاک اس پروقار پروفیشن میں خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں جاب کا حصول خواتین کی ترجیحات میں شامل ہے۔دیہی سماج اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو آگاہی فراہم کرنا محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے افسران و اہلکاران کی ترجیحات میں شامل ہے۔ایسے میں دیہی خواتین کی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے پیش نظر لائیو سٹاک مددگار پروگرام میں عورتوں کو مساوی نمائندگی دی گئی تا کہ دیہات میں مویشی پال خواتین کو تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کا فریضہ خواتین کی سر انجام دیں۔آج محکمہ لائیو سٹاک نہایت اعتماد سے یہ بات کہہ سکتا ہے کہ ماؤں بہنوں کی معاشرتی اور ملکی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دی جائے گی چنانچہ یہی وجہ ہے کہ ویٹرنری کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالبات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

​اسی سلسلے کی ایک اور اہم ترین کڑی موجودہ حکومت کا وہ انقلابی اقدام ہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی بیوہ اور مستحق خواتین میں مفت گائے اور بھینسیں تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں باوقار روزگار کی فراہم کے ساتھ قومی ترقی کے اہم دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ دیہی معیشت کی بحالی اور مظلوم و بے سہارا خواتین کے مالی استحکام کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

​اس فلاحی اور معاشی منصوبے کی کامیابی میں وزیر لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی دلچسپی، وژن اور کڑی نگرانی کا بنیادی کردار ہے، جنہوں نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس اسکیم کی خود سرپرستی کی۔ اسی طرح سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی بہترین فیلڈ سروسز، انتظامی بصیرت اور شاندار عملی کارکردگی کی بدولت اس شفاف تقسیم اور فیلڈ سطح پر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کی یہ باہمی کوششیں نہ صرف دیہی پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے کا سبب بن رہی ہیں بلکہ خواتین کو عزت و وقار کے ساتھ معاشی خود انحصاری کی راہ پر بھی گامزن کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button