latest newsPolitics

متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج طلب، وقت اور مقام کا فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج (4 نومبر) طلب کر لیا گیا ہے، تاہم اجلاس کے وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کی دستیابی کا منتظر ہے اور ان کی مشاورت و سہولت کے مطابق اجلاس کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button