latest newsPolitics
سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نیک شگون ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو نیک شگون اور مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے انہیں ایک روز قبل ہی سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اچھی پیشرفت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں اور ممکن ہے کہ کل ان سے ملاقات بھی ہو جائے۔



