latest newsPoliticsWorld

اسرائیل کے لیے امریکی امداد سال کے اختتام پر بند ہو جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کے لیے امداد بند کر دے گا، اسرائیل کو مزید امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اسرائیل اب امریکی امداد کا محتاج نہیں رہا۔ امداد بند کرنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو امریکی مدد کی ضرورت ہوتی تو وہ امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے۔

امریکی صدر نے مشی گن کے امیدوار عبدل السید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے معاملے کو بنیاد بنا کر ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وسط مدتی انتخابات کی وائٹ ہاؤس سے نگرانی کریں گے اور انہیں توقع ہے کہ انتخابی نتائج اندازوں سے زیادہ بہتر ہوں گے۔

ایران پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کی کارروائی ایک محدود آپریشن تھا، اسے وسیع جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اگر کسی نے ان تنصیبات تک پہنچنے کی کوشش کی تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا کو صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور وہ ایران کی باقی ماندہ صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کر سکتا ہے، تاہم ہزاروں افراد کی ہلاکت سے گریز کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button