latest newsPolitics

شہباز شریف کا بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری عشائیے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء امیر مقام، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

عشائیے میں پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے شرکت کی۔

عشائیے سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button