latest newsPakistan

پاکستان کا مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’فاذ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاذ‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فاذ میزائل جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ قومی فضائی و دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت اور لچک میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خودانحصاری کا مظہر ہے۔

میزائل کے تجربے کا مشاہدہ مسلح افواج کے سینئر افسران، ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button