Businesslatest news
پیٹرول 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔



