entertanmentlatest news
مصر کی مصروف شاہراہ پر ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ پر نازیبا ویڈیو چل گئی

مصر کی ایک مصروف شاہراہ پر نصب ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ پر نازیبا ویڈیو چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مصری حکام کے مطابق ہیکرز نے اشتہاری اسکرین کو ہیک کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری کمپنی کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بورڈ پر نازیبا ویڈیو نشر ہوئی۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اس نوعیت کے واقعات دیگر ممالک میں بھی پیش آ چکے ہیں۔



