latest newsShowbiz

جم میں باڈی دکھانے پر اداکار فیصل قریشی تنقید کی زد میں

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی کو جم میں ورزش کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکار نے جم سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے ورزش کر رہے ہیں، تاہم 2 سال قبل انہیں غذائیت کی اہمیت اور اس کی افادیت کا حقیقی اندازہ ہوا۔

فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کامیابی کا تعلق صرف سخت ورزش سے نہیں بلکہ اس بات سے بھی ہے کہ آپ کیا اور کتنا کھاتے ہیں، کب کھاتے ہیں اور آپ کے جسم کو کن غذائی اجزا کی ضرورت ہے۔ مناسب ورزش، جسم کی بحالی اور ضروری وٹامنز بھی اس عمل کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں نتائج حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، تاہم درست معلومات، مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کے ساتھ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

فیصل قریشی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں متعدد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button