latest newsPolitics
مہنگائی کا قصور ہمارا نہیں، ٹرمپ کا ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کی شکایات درست ہیں، تاہم موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار ہماری حکومت نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران نے جنگ میں ٹرمپ کو جواب دیا، جبکہ پاکستان نے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ایران جنگ رکوانے کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بند ہونے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور پاکستان خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔ جنگ رکوانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے قطر سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت گیس پاکستان پہنچی ہے۔ جنگ ختم ہونے سے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔



