Businesslatest news
قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی ملے گی، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے پاکستان کو گیس کی فراہمی جاری ہے اور دسمبر و جنوری میں بھی وافر مقدار میں سپلائی برقرار رہے گی۔
لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی ہونے کے باعث تیل اور گیس کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چھ ماہ سے اس صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے اور ملک میں تیل کی قیمتیں شفاف طریقے سے مقرر کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی والا پیٹرول بھی فراہم کر رہی ہے، جبکہ قطر سے گیس کی آمد جاری ہے اور آئندہ دو ماہ کے دوران بھی وافر سپلائی دستیاب رہے گی۔



