latest newsPoliticsWorld

ایرانی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کے پیغام کا لہجہ مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے، جو ایرانی عوام کی کامیابی ہے، تاہم ایران کی جوہری پالیسی میں تبدیلی سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

امریکی نائب صدر کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی جوہری معاملے پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ ایران سفارت کاری کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے، تاہم قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا مستقل خاتمہ ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی ملک کو دوبارہ ایران پر حملے کی جرات نہ ہو۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مذاکرات ہوتے ہیں تو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت ایران کے جوہری حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ ایرانی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button