latest newsWorld
امریکا پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے ان حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کی۔



