entertanmentlatest newsWorld

پاکستانی شہریوں کو قطر میں 30 روزہ مفت آن ارائیول ویزا کی سہولت

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا جاری کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، جس کے تحت اہل مسافر زیادہ سے زیادہ 30 روز تک قطر میں قیام کر سکتے ہیں۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، جبکہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ہوٹل کی بکنگ صرف قطر کی سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ضروری ہے۔ دیگر ویب سائٹس یا آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کردہ ہوٹل ریزرویشن قابل قبول نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ مسافروں کے لیے قطر کی وزارتِ صحت سے منظور شدہ انشورنس کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔

حکام کے مطابق ان تمام شرائط کی تکمیل پر پاکستانی شہریوں کو آمد کے وقت مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جا سکتا ہے، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 روز ہوگی، تاہم قیام کی مدت ہوٹل بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مطلوبہ شرائط یا دستاویزات پوری نہ ہونے کی صورت میں آن ارائیول ویزا ملنے کی ضمانت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو سفر سے قبل تمام ضروری دستاویزات اور شرائط کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہوٹل بکنگ کے لیے ڈسکور قطر کی ویب سائٹ جبکہ مزید معلومات کے لیے قطر کی وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button