latest newsPakistan

آسٹریا کے سفیر کا پاکستان ریلویز کی ٹریک مشین شاپ کا دورہ

لاہور(عمران اسلم) آسٹریا کے سفیر ڈبلیو او کٹشیرا نے پاکستان ریلویز کی ٹریک مشین شاپ کا دورہ کیا اور وہاں مشینوں کی ورکنگ، تکنیکی امور اور مرمت و دیکھ بھال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

31 اکتوبر کو ہونے والے دورے کے دوران آسٹرین سفیر نے مشینوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریک مشین شاپ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر سی ای او ریلوے اور تمام ایڈیشنل جنرل منیجرز نے معزز مہمان کو مشین شاپ کی کارکردگی اور جاری امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق ریلوے انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آسٹرین ماہرین کی جانب سے تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آسٹرین ٹیم مشینوں کی مرمت کے شعبے میں بھی پاکستان ریلویز کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button