latest newsPakistan
لیسکو نے سرکاری کنکشنز پر 501 جدید اے ایم آئی میٹرز نصب کر دیے

لاہور(عمران اسلم) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بجلی کنکشنز پر 501 پرانے نان اے ایم آئی میٹرز تبدیل کرکے جدید اے ایم آئی میٹرز نصب کر دیے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 30 اکتوبر 2026ء تک وفاقی اور صوبائی حکومت کے مجموعی طور پر 2 ہزار 390 بجلی کنکشنز پر میٹرز کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ وفاقی حکومت کے 586 کنکشنز میں سے 393 جبکہ صوبائی حکومت کے ایک ہزار 804 کنکشنز میں سے 108 پر جدید اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ باقی ماندہ میٹرز کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے مطابق جدید اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم سے بجلی کے استعمال کی مؤثر نگرانی اور شفاف بلنگ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔



