latest newsWorld

ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں پر ٹرمپ کو بریفنگ

امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں کے آپشنز پر بریفنگ دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، امریکی حکام اور اجلاس سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی صدر ٹرمپ سے یہ غیر معمولی بالمشافہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے، جبکہ بعض ذرائع کے مطابق کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایران سے متعلق فوجی آپشنز سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button