latest newsPoliticsWorld

آئزنکوٹ کا نیتن یاہو پر انتخابی نتائج متنازع بنانے کی مہم چلانے کا الزام

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ٹیم انتخابی نتائج کو غیر معتبر قرار دینے کے لیے منظم مہم چلا رہی ہے۔

ایکنزوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے بیانات پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں کیونکہ وہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق کنیسٹ کے اجلاس اور نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے عمل میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئزنکوٹ نے کہا کہ انتخابی نتائج کی شفافیت سے متعلق کسی بھی حقیقی شکایت کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تاہم اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button