latest newsPakistan
آصفہ بھٹو کی حنا جاوید قتل کیس میں عدالتی کمیشن بنانے کی حمایت

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے حنا جاوید قتل کیس کی جامع اور شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے مقتولہ کے اہلخانہ کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنے پر زور دیا ہے۔
آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ حنا جاوید کے اہلخانہ چاہتے ہیں کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
واضح رہے کہ حنا جاوید کو 22 اگست 2026 کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم گرفتار ہیں، جبکہ سسر بھی مقدمے میں نامزد ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی کیس کی دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔



