latest newsPoliticsWorld

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کو برتری، حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل نہ ہو سکی

اسرائیل کے عام انتخابات میں 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور اس کے اتحادیوں کو 120 رکنی کنیسٹ میں 53 نشستوں پر برتری حاصل ہے، تاہم حکومت سازی کے لیے درکار واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔

سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشار اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مجموعی طور پر 48 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ عرب جماعتیں غیر معمولی کامیابی کے بعد 19 نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔ تاہم بیشتر یہودی جماعتوں نے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد سے انکار کیا ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سرکاری نتائج کی تصدیق کے بعد سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے کسی رہنما کو دعوت دیں گے۔ دونوں بڑے رہنماؤں نے حکومت سازی کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ناکامی کی صورت میں نئے انتخابات کرانا پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات میں سکیورٹی ناکامیوں، غزہ جنگ، فوج میں الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی بھرتی اور عدالتی اصلاحات جیسے اہم معاملات زیر بحث رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button