latest newsPolitics

مولانا فضل الرحمان حصہ نہ ملنے پر ریاست کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں۔ محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگوں کے لیے ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہے جب تک انہیں مالی
وسائل اور حکومتی عہدے ملتے رہیں، لیکن حصہ نہ ملنے پر وہ ریاست کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، ان کے اس بیان کے بعد ان کے احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ بعض باتیں سیاست دانوں کو زیب نہیں دیتیں۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ان کا دورہ ایران کسی دفاعی معاہدے کے سلسلے میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے غلط بات کی کہ وہ دفاعی معاہدے کے لیے ایران گئے تھے، جبکہ وہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے تہران گئے تھے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے ایران نہیں جاتے بلکہ وزیراعظم نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے، جس کی وجہ سے انہیں وہاں جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کئی روز سے ان پر بحث کر رہی تھی اور وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے تھے، تاہم ان کے حالیہ بیان نے احترام کی گنجائش ختم کردی۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے احتجاج پر وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں ان کی بات سننا پڑے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض لوگ اسلام کو کاروبار بنا کر ہر اس معاملے میں استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں ذاتی فائدہ حاصل ہو۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہی لوگ حکومت سے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ان کی جان چھڑائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button