latest newsPakistan

سرحد پار کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحد پار کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی شفاف انداز میں ہونی چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سال تک مسلط رہنے والوں سے حساب لینا چاہیے، لیکن ہم سے 13 دن کا حساب مانگا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشیر اطلاعات نے گزشتہ روز بھی تجاوزات پر قبضہ کرنے والوں کو جگہیں خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مفتی محمود مرکز کی حیثیت سے متعلق فیصلہ متعلقہ انتظامیہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کو انصاف اور دین کا درس دیتے ہیں، اگر وہ خود قبضہ مافیا بن جائیں تو دوسروں کو کیا سبق دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تجاوزات سے متعلق تمام معاملات متعلقہ محکمہ شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے۔ وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے، اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات میں آتا ہے تو اسے بھی گرایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرحد پار کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دریں اثنا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور میں دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ میں اسکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کی غفلت کی بھی نشاندہی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button