entertanmentlatest news

ویڈیو شاپنگ پلیٹ فارم VYU پاکستان میں متعارف، 45 لاکھ ناظرین کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان میں ویڈیو پر مبنی فیشن شاپنگ پلیٹ فارم VYU متعارف کرا دیا گیا، جس کا آغاز چھ گھنٹے کی لائیو اسٹریم سے ہوا۔ اس موقع پر معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور انسٹاگرام انفلوئنسر جوڑی رون اینڈ کوکو  نے شرکت کی۔

24 اکتوبر کو رات 9 بجے تک فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس لائیو اسٹریم کے ناظرین کی تعداد 45 لاکھ تک پہنچ گئی۔

VYU کا بنیادی تصور ’انٹرٹینمنٹ کامرس‘ ہے، جس کے تحت صارفین اسٹائلنگ ویڈیوز، معروف شخصیات کے خصوصی سیگمنٹس اور فیشن سے متعلق گفتگو دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز میں دکھائی جانے والی مصنوعات براہِ راست خرید سکتے ہیں۔

پلیٹ فارم کے آغاز پر مختلف برانڈز کے خواتین کے ملبوسات، جوتے، ہینڈ بیگز اور دیگر فیشن ایکسیسریز خریداری کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button