latest news

شمالی کوریا کے 10 بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ

میزائل سمندر میں گرے، جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرنے کی اطلاعات

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جبکہ جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی ممکنہ میزائل تجربے کی اطلاع دی ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق داغا گیا پروجیکٹائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا، جو سمندر میں گر چکا ہے۔ جاپانی میڈیا نے بتایا کہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتا دکھائی دیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق ممکنہ مزید میزائل تجربات کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ صورت حال سے متعلق امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button