crimelatest news
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، دونوں پر جرمانے بھی عائد

راولپنڈی: بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو سزائیں سنانے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے مقدمے میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا تھا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی۔
استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہ پیش کیے گئے تھے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ 25 اکتوبر 2024ء کو درج کیا گیا تھا۔



