latest newsShowbiz

’ لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے‘، اداکارہ حنا الطاف کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گویا گناہ ہے۔

حنا الطاف ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزارنے کے بعد وطن واپسی کی تیاری کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے لندن سے روانگی سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو بنائی، جس میں انہوں نے اپنے دورے کو شاندار قرار دیا۔

ویڈیو میں حنا الطاف نے کہا کہ ان کی کراچی کی فلائٹ ہے، اس لیے انہوں نے واپسی سے قبل لندن میں آخری ناشتہ کرنے کا سوچا، اس سے پہلے کہ وہ دوبارہ کراچی کی جیل میں قید ہوجائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لڑکیاں زندگی نہیں گزار سکتیں اور نہ ہی سڑکوں پر آزادانہ چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔

حنا الطاف نے مزید کہا کہ وہ لندن میں اپنی آزادی کے آخری چند گھنٹے گزار رہی ہیں اور لندن میں ان کا وقت بہت اچھا گزرا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے اپنے شہر کے بارے میں منفی تبصرے کرنے پر ان پر تنقید کی، جبکہ دیگر نے ان کے خیالات سے اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button