latest newsPolitics

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

محکمہ قانون نے کمیٹی تشکیل دے دی، 7 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

پشاور(ولی داد) خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے محکمہ قانون نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں، جبکہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قانون سازی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین بھی کمیٹی کے زیرِ غور آئیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں انتہائی متنازع اور عجلت میں منظور کیے گئے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button