Businesslatest news

قرضوں پر سود کی ادائیگیاں دفاعی و ترقیاتی بجٹ سے بڑھ گئیں

رواں سال 80 کھرب روپے سود کی ادائیگیوں کا تخمینہ، 2030-31ء میں حجم 100 کھرب تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم دفاعی اور ترقیاتی بجٹ سے بھی بڑھ گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران ان ادائیگیوں کا تخمینہ 80 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔

قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کو ملکی مالیاتی نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اندرونی اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں ہر سال ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدن کا بڑا حصہ استعمال کرلیتی ہیں، جس سے دیگر اخراجات کے لیے دستیاب وسائل محدود ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2030-31ء تک قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم 100 کھرب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد وفاقی حکومت کے پاس صرف 30 کھرب روپے باقی رہنے کا تخمینہ ہے۔

پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم درمیانی مدت میں بھی بلند رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث قومی وسائل کا بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا رہے گا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مجموعی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہے۔ دوسری جانب حکومت صوبوں کے تعاون سے مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button