latest newsPolitics

خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے، لانگ مارچ جرم نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے حالات میں تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورت حال پر سنجیدہ مشاورت کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button