لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ناولسٹ، سفرنامہ نگار اور مترجم فاروق خالد کے ساتھ شام
ہمیں فخر ہے کہ ہم بڑے ناول نگار کے ساتھ شام منا رہے ہیں:جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ

لاہور (شہزاد فراموش) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نامور آدم جی ایوارڈ یافتہ ناولسٹ،سفر نامہ نگار اور ترجمہ کار فاروق خالد کے اعزاز میں شام منائی گئی، جس کی صدارت نامور جرنلسٹ اور ناول نگار سرور سکھیرا نے کی۔

تقریب میں کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور گورننگ باڈی کے رکن سجاد کاظمی بھی شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض سعید اختر نے سر انجام دیئے شہزاد فراموش نے انکی معاونت کی۔
میزبان عمران شیخ نے کہا کے ہمیں فخر ہے کہ ہم بڑے ناول نگار کے ساتھ شام منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلب میں نامور افراد کی پزیرائی میں ایسی تقریبات ہوتی رہتی ہیں۔فاروق خالد نے اپنے پہلے ناول سیاہ آئینے کے لکھنے کی روداد بھی سنائی۔

حاضرین میں سے سوالات بھی اٹھائے گئے جن کے صاحب شام نے مدلل جوابات دیئے۔سرور سکھیرا نے صدارتی خطبہ میں فاروق خالد کی ادبی کاوشوں کو سراہا اور اپنے صحافتی دور”دھنک اور مساوات“ کی باتیں بھی شیئر کیں۔

مصنف نے جوائنٹ سیکرٹری کواپنی کتابیں بھی پیش کیں۔تقریب میں تمثیلہ چشتی، دین محمد درد، جاوید ہاشمی، شبیر صادق، فراز فاروقی، طارق کامران، پرویز الطاف، وسیم نیاز،صداقت مغل، تنویر ملک اور احباب بھی موجود تھے۔



