latest newsSports
رچرڈ کیٹل برو 100 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے

انگلینڈ کے معروف امپائر رچرڈ کیٹل برو نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 100 ٹیسٹ میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے۔
رچرڈ کیٹل برو نے یہ اعزاز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز پاکستان کے سابق امپائر علیم ڈار کے پاس ہے، جنہوں نے 145 ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دیے۔
اس فہرست میں اسٹیو بکنر 128، روڈی کرٹزن 108 اور راڈ ٹکر 102 ٹیسٹ میچز کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔



