latest newsWorld

انگور اڈہ میں افغان طالبان کی فائرنگ، ایک شہری شہید، 5 افراد زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ

جنوبی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ کے مقام پر افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک شہری شہید ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے حملے کا فوری جواب دیتے ہوئے افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ شہری آبادی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی جاری ہے، جبکہ پاکستانی فوجی جوان سرحد پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button