latest newsPolitics
عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنوں کی رہائی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی، پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
دورانِ سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر صوبائی حکومت نے علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 30 روز کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
سماعت کے دوران جج نے نشاندہی کی کہ نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر نے جاری کیے تھے، تاہم انہیں مقدمے میں فریق نہیں بنایا گیا۔ اس کے بعد عدالت نے رہائی کی درخواست نمٹا دی۔



