eventslatest news
شہزاد نیئر کے مجموعۂ نظم ’’نمک‘‘ کی تقریبِ پذیرائی 30 اکتوبر کو ہوگی

لاہور: معروف شاعر شہزاد نیئر کے تازہ مجموعۂ نظم ’’نمک‘‘ کی تقریبِ پذیرائی ادبی تنظیم ’’کارواں‘‘ کے زیرِ اہتمام جمعہ 30 اکتوبر 2026 کو شام 4 بجے مولانا ظفر علی خاں فاؤنڈیشن، 21 سی، نون ایوینیو، مسلم ٹاؤن، کینال روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔

،قبل ازیں شہزاد نیئر کے شعری مجموعے خوابشار، برفاب، چاک سے اترے وجود، کہانی چل رہی ہے اور گرہ کھلنے تک شائقین شعر و ادب میں قبولیت پا چکے ہیں، خاص طور پر نوجوان نسل میں ان کی شاعری کے مداحین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
تقریب کی صدارت معروف ادیب غلام حسین ساجد کریں گے۔ اس موقع پر شہزاد نیئر کے ساتھ مکالمے اور کتابوں پر دستخط کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

تقریب کے منتظمین نے اہلِ ادب اور شعر و سخن سے دلچسپی رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔



