latest newsPoliticsWorld

ووٹر فراڈ کی نشاندہی پر 10 لاکھ ڈالر انعام دوں گا، ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ صدارتی یا وسط مدتی انتخابات میں ووٹر فراڈ کی اطلاع دینے والے شخص کو، اگر اس اطلاع کے نتیجے میں فراڈ کے مرتکب فرد کو سزا ہوجاتی ہے، تو 10 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے اسرائیلی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ دونوں رہنماؤں نے مل کر جو کام شروع کیا ہے، اسے مکمل کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button