latest newsPoliticsWorld
پیوٹن کی آج ایرانی صدر اور امیرِ قطر سے ماسکو میں ملاقاتیں ہوں گی

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج ماسکو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے، جس کے دوران وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کریملن کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سفارتی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔



