latest newsPoliticsWorld

چاروں ممالک متحد ہوجائیں تو خطے کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، محسن رضائی

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ چار ملکی مذاکرات خطے میں نئے اور مثبت ماحول کی عکاسی کرتے ہیں، بات چیت انتہائی اچھی رہی اور امید ہے کہ باہمی تعاون کے لیے ٹھوس عملی اقدامات شروع ہوں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع اور ترک اعلیٰ حکام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ تینوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران انتہائی مثبت فضا محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام رہنماؤں کا خیال تھا کہ اگر چاروں ممالک متحد ہوجائیں تو خطے کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ یہ تعاون بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا۔ انہیں امید ہے کہ اب چاروں ممالک کے درمیان عملی اقدامات کا آغاز ہوگا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ پیش رفت حقیقی اور عملی تعاون کی بنیاد رکھنے کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی لیے فی الحال مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بعد میں اس بیان کو جاری کیا جائے گا جس پر اتفاق رائے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب معاملات کو عملی اور حقیقت پسندانہ انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے دوروں اور ملاقاتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی دھمکیوں کا دنیا پر زیادہ اثر نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی دھمکیوں کا اثر ہوتا تو تین بڑے ممالک ایران کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات نہ کرتے۔ ان کے بقول یہ پیش رفت انتہائی معنی خیز ہے اور خطے میں حقیقی و عملی تعاون کی بنیاد بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button