Businesslatest news

سنگاپور کا 2027 سے سعودی خام تیل زیرِ سمندر ذخیرہ کرنے کا منصوبہ

سنگاپور (ویب ڈیسک) سنگاپور اور سعودی آرامکو نے 2027 سے سعودی خام تیل کو سنگاپور میں زیرِ سمندر واقع تنصیبات میں ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیشِ نظر توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیر برائے توانائی، تجارت اور صنعت تان سی لینگ نے پیر کو سنگاپور انرجی لیکچر 2026 کے دوران مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا۔

منصوبے کے تحت سعودی آرامکو 2027 کی دوسری ششماہی سے سعودی خام تیل سمندر کے نیچے واقع ذخیرہ گاہوں میں محفوظ کرے گی۔ یہ اقدام عالمی سطح پر تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں اور توانائی کی فراہمی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد رواں سال عالمی توانائی کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے حالیہ حملوں نے صورت حال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔

تان سی لینگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا موجودہ بحران تیل اور توانائی کی فراہمی میں آخری رکاوٹ نہیں ہوگا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

دریں اثنا، سنگاپور نے 2030ء تک ایک اور ٹرمینل تعمیر کرکے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ذخیرہ کرنے اور اس کی فراہمی کی صلاحیت میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کی صورت حال بدستور تشویش ناک ہے۔ ایجنسی کے مطابق 2027ء میں بھی تیل کی عالمی منڈی کے اس سطح پر واپس آنے کا امکان کم ہے جہاں وہ فروری میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ سے پہلے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button