تہران اجلاس میں پیشرفت ہوئی، جنگ کے خاتمے کی امید ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تہران میں ہونے والے چار ملکی اجلاس کا بنیادی مقصد سعودی عرب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، اجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ حوثیوں نے حرمین شریفین پر حملے کی کوشش کی۔ معاہدے کے تحت پاکستان پر بھی سعودی عرب کا دفاع لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی امن کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران اجلاس میں امریکا کے ساتھ معاملات پر بھی بات ہوئی ہوگی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں، جس سے جنگ ختم ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی پیشرفت کے امکانات ہیں، تاہم امریکا اور اسرائیل میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول سیاسی مقاصد کے لیے جنگیں نہیں ہونی چاہئیں۔



