latest newsPolitics

مسئلہ کشمیر علاقائی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بقا کا اہم ترین مسئلہ ہے،چوہدری سرور

مسئلہ کشمیر کروڑوں انسانوں کی آزادی، بنیادی انسانی حقوق، قومی شناخت اور تسلیم شدہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے

لاہور(فیصل علوی)سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بقا کا اہم ترین مسئلہ ہے مسئلہ کشمیر کروڑوں انسانوں کی آزادی، بنیادی انسانی حقوق،قومی شناخت اور تسلیم شدہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے۔

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہناہے کہ 27 اکتوبر کو بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس ان سے شناخت اور حق آزادی چھینا گیا۔ عالمی برادری نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیر کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے۔کشمیر کے عوام نے تمام تر ظلم و بربریت، عالمی لاپروائی اور زیادتیوں کے باوجود آزادی کی تحریک پر دہشت گردی کا داغ نہیں لگنے دیا۔جب تک کشمیر کے غیور عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

چوہدری سرورکامزید یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام سے لے کر بنیادی حقوق سلب کرنے تک ہر ہتھکنڈہ آزمایا مگر آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کر سکا یہ مسئلہ7 دہائیاں گزر جانے کے باوجود زندہ ہے اور زندہ رہے گا

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے عوام پاکستان کے عوام کے دل میں رہتے ہیں محبت و اخوت کا یہ رشتہ گرم سرد حالات میں قائم و دائم رہا اور اللہ کے فضل سے قائم رہے گا۔ عوامی سطح پر قائم یہ تعلق بین الاقوامی ضروریات اور سفارتی تقاضوں اور بھول بھلیوں سے بالا تر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button