latest newsPakistan

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے

رپورٹ : مبشر حسن

لاہور ہائیکورٹ میں چیک ڈس آنر کیس میں 5سال سے ملزم کی عدم گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر برہمی اکا اظہار کرتے ہوئےریمارکس دئیے کہ ملزم شہباز نور پر 20لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، سال2021میں پولیس نے چالان جمع کروایا لیکن ملزم کو گرفتار نہ کیا، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ پولیس چھ چھ سال تک گواہ پیش نہیں کرتی پھر کہتے ہیں عدلیہ خراب ہے،پولیس عمل نہ کرے تو سینئر افسر کو بلانا پڑتا ہے لیکن عدلیہ خراب ہے، کیا کریں عدلیہ خراب ہے جو کچھ کہہ نہیں سکتی ،پولیس والے صبح مدعی پر دباؤ ڈال کر لے آئیں گے اور کیس واپس لے لیں گے لیکن خراب عدلیہ ہے،ایسے کیس پولیس افسروں کو اچھے لگتے ہیں جب مدعی کیس واپس لے لے ، عدالتیں پولیس کو جرمانے کرتی ہے لیکن اس کے باوجود معاملات درست نہیں ہوتے،پولیس افسران کی تنخواہ بند کرتے ہیں لیکن تھوڑی سی تنخواہ بند ہونے سے انہیں کیا فرق پڑتا ہے ؟ پولیس کی جانب سے کمپیوٹر پر ایف آئی آر درج ہونے سے معاملات خراب ہورہے ہیں، کمپیوٹر پر ایف آئی آر میں پولیس مرضی کی چیزیں ایف آئی آر میں ڈال دیتی ہے،عدالت سے نکل کر پھر مدعی کو ہراساں کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے دفعہ 144 کے نفاذ اور اسکے تحت عائد پابندیوں کیخلاف درخواست پر وکیل سے دلائل طلب کرلئے،درخواست گزار ان شیخ امتیاز محمود اور اعجاز شفیع کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب بھرمیں دفعہ 144 کو بظاہر ایک سیاسی جماعت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر ڈی جی انٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
ملتوی ہوگئی، ڈی جی اینٹی کرپشن نے توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کروادیا ، ڈی جی نے ان تمام افسران کے نام پیش کر دیئے جنہوں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی، جسٹس عبہر گل خان نے ذمہ دار ڈائریکٹران کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی تھی ،درخواست میں موقف تھا کہ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود اینٹی کرپشن حکام ہراساں کررہے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے ہوم سیکرٹری رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی، وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ تینوں بہنوں کی نظر بندی میں سات اکتوبر کو توسیع کی گئی، رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہمیں علم ہے اس معاملے میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم اڑے آئے گی، جس عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو علم ہے کہ عدالت آپکی درخواست سے باہر جاکر کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چوہدری نےسی سی ڈی کی ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی صاف شفاف تحقیقات کروانے کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرینکا حکم دے دیا ، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سی سی ڈی کا قیام غیر قانونی اور اسکی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا گئے ہیں ،حالیہ ملتان میں ملزم توقیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ،آئین ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے ،ملتان واقعے میں سی سی ڈی پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو معطل کیا جائے ،استدعا ہے کہ عدالت سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کی شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد اسحاق نےپاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کی چار افسران کی ترقی نہ ہونے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے دی، درخواست گزار ڈاکٹر رابعہ ریاست و دیگران نے موقف اپنایا کہ ستمبر میں گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی ہونا تھی،تمام درخواست گزار اول پوزیشن حاصل کر چکے ہیں،درخواست گزاروں کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دیگر افسران کی ترقی کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو درخواست گزاروں کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات جاری کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دورانِ ڈکیتی شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں ٹھوس ثبوتوں کی بنا پرخالد مسیح کی سزائے موت اور خرم مسیح کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں، ملزمان پر 2018ء میں ڈکیتی کے دوران محمد عرفان کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل بینچ نےقتل کے مجرم اعجاز حسین کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی، مجرم نے بیوی نورین اختر کے میکے جانے پر اسے اور اپنی چچی پروین اختر کو آگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں پروین اختر جاں بحق جبکہ نورین اختر زخمی ہو گئی تھیں،تھانہ جوہر آباد، ضلع خوشاب میں 14 مئی 2020ء کو قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button