latest newsPoliticsWorld
اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر نئے حملوں کیلئے نیتن یاہو کا حکم ماننے سے انکار کردیا، اسرائیلی میڈیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر کے درمیان ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے مبینہ طور پر غیر معمولی نوعیت کی (جھڑپ) تلخ کلامی ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایران کے خلاف کارروائی پر عمل درآمد کی مخالفت کی اور انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کارروائی کی قانونی منظوری کے حوالے سے دستخط شدہ دستاویزات فراہم کریں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے وزیراعظم اور آرمی چیف میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہاہے کہ نیتن یاہو اور ایال زمیر میں نئے حملوں پر اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں۔



