latest newsPolitics

احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

لاہور (عمران اسلم) سینئر وکیل اور پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بھون نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، جسے ٹربیونل نے قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے 11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے احسن بھون کی قانون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق ہتک آمیز بیانات دیے، حالانکہ ان کی ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ اور متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔

درخواست کے مطابق ان بیانات سے احسن بھون کی قانونی خدمات، پیشہ ورانہ ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا۔

احسن بھون نے ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اپنے بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

ہرجانے کے دعوے میں ایک ارب روپے عمومی، دو ارب روپے خصوصی اور دو ارب روپے تعزیری ہرجانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل نے ابتدائی سماعت کے بعد دعوے کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبر کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button