ایران کی امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں تیزی، امریکی انٹیلیجنس کا انتباہ

یہ انتباہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار کی جانب سے جاری کردہ ایک میمو میں کیا گیا ہے جسے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے بھی دیکھا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کی جانب سے یہ الرٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن نے ایران نواز حوثی فورسز کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کے عملے میں کمی کی تھی۔
جے کلیٹن نے 23 اکتوبر کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو بھیجے گئے ایک تحریری پیغام میں لکھا کہ ’خاص طور پر مختلف ذرائع سے ہمیں ایسی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں کہ ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے‘۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’امریکی شہریوں کے خلاف ایرانیوں کی جانب سے یہ منصوبہ بندی کی بہت آگے بڑھ چکی ہے۔



