latest newsWorld

ایران کا نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے، کیونکہ خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات جاری ہوں تو پورے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیا جائے گا۔ جب تک امریکا اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، اس کے دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button